ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شمالی جاپان میں شدید برف باری، نقل و حمل میں شدید مشکلات

شمالی جاپان میں شدید برف باری، نقل و حمل میں شدید مشکلات

Sun, 25 Dec 2016 21:24:51  SO Admin   S.O. News Service

ٹوکیو:25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جاپان کے شمالی علاقوں میں شدیدبرف باری سے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ریل سروس بھی عارضی طور پر معطل ہے۔ جاپان کے بڑے جزیرے ہوکائیڈوکے شہر ساپورو میں چھیانوے سینٹی میٹربرف گر چکی ہے۔ شمالی جاپان میں برفباری کا سلسلہ جمعہ، تیئس دسمبر کی رات سے شروع ہے۔ اس علاقے کے مرکزی نیوچیٹوسی ایئرپورٹ کو شدید برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں لوگ اِس ایئر پورٹ پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔جاپانی محکمہء موسمیات کے مطابق اتوار سے موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔


Share: